شیعہ اپنے اماموں کو معصوم کیوں مانتے ہیں؟
لوگ کی طرف سے شیعوں پے یہ الزام بھی کیا جاتا ہے کہ شیعہ اپنے ائمہ کو معصوم مانتے ہیں حالانکہ معصوم اُن کہ مطابق صرف انبیاء کرام ہی ہوسکتے ہیں غیر انبیاء معصوم نہیں یہاں پر بھی اگر وہ لوگ جو اس قسم کہ سوال کرتے ہیں تھورا سا غور کریں تو انہیں صاف نظر آئے گا کہ شیعوں نے یہ عقیدہ بھی قرآن و فرامینِ رسول پاک [ص] سے لیا ہے اور خود بزرگ علمائے اہلِ سنت نے تسلیم کیا ہے۔ شاہ اسماعیل شہید دحلوی نے اپنی مشہور زمانہ کتاب " منصب امامت" میں "عصمت اولیاء" کا عنوان قائم کیا ہے۔ جس کا حاصل کلام یہ کہ اس مقام میں مقصود یہ ہے کہ یہ حفاظت غیبی جیسا کہ انبیاء کرام کے متعلق یے ایسا ہی ان کے بعص تبعین کے متعلق ہوتی ہے چنانچہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے:۔
میرے بندوں پر تو غلبہ نہ پا سکے گا ان کے لیے تیرا پروردگار کافی ہے''۔''
سورہ بنی اسرائیل]۔
ہم شیعہ کہتے ہیں کہ یہ بات جب خدا نے شیطان سے کہہ دی کہ تو میرے بندوں پر غلبہ نہیں پا سکے گا۔ غیر انبیاء میں سے جن کے بارے میں خدا کا یہ وعدہ پورا ہوا اس کے اولین مصداق ہمارے ائمہ ہیں۔ ان کی ساری زندگی خدا کے حکم کے مطابق گزری ہے۔ شیطان ان کی زندگی میں کسی بھی لمحے ان پر غلبہ نہیں پا سکا۔ یہی ان کے معصوم ہونے کا مفہوم و مطلب ہے۔

